سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک کی 70 سالہ تاریخ ہے کہ ہرحکومت کا تیسرا سال بڑی مشکل سے گزرتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کےدوران محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کو عوامی اقدامات کے لیے تختہ ہونے کا خوف نہیں ہونا چا ہیے۔ نومئی اور 26 نومبر کو کیا ہوا تھا یہ چھپا نا چاہتے ہیں اسی لئے تحقیقات نہیں کرانا چاہتے،جوڈیشل کمیشن بننا چا ہیے تاکہ حقیقت کھل کر سامنے آئے ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیکا ایکٹ میں ترمیم کا مقصد اپنے سیاہ کارناموں کو چھپانا ہے: بیرسٹر سیف
انہوں نے کہا کہ مذاکرات عمل سے قبل دبائو نظر نہیں آرہا تھا اب زیادہ دبائو آ ئیگا، جب آپ 9مئی اور 26نومبر واقعات پر کمیشن نہیں بنا رہے تھے تو پھر خود 2018 پر کمیشن بنانے کا کیوں مطالبہ کررہے ہو ؟ ۔ 9مئی اور 26نومبر واقعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ واضح اور صاف نظر آرہا ہے کہ حکومت معاملات کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کر رہی ہے ۔