سپریم کورٹ کا قتل کے الزام میں قید مجرم کو بری کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کا قتل کے الزام میں قید مجرم کو بری کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کے اہم سرغنہ مظفر احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

مظفر احمد کو چناب نگر چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، اور اس پر الزام ہے کہ وہ چنیوٹی گینگ کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو یورپ بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیا چکا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق چنیوٹی گینگ اب تک 31 افراد سے یورپ بھجوانے کے بدلے 4 کروڑ روپے سے زائد وصول کر چکا ہے۔

ملزمان نے شہریوں کو جعلی دستاویزات فراہم کر کے غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے کے لیے رقوم وصول کیں اور پھر روپوش ہو گئے۔ اس گینگ کے 4 مزید کارندے بھی اس سے قبل گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ 2 ملزمان بیرون ملک سے گینگ کو آپریٹ کر رہے ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

اس کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے چنیوٹی گینگ کے متعدد متاثرین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں اور ان کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون کے ڈائریکٹر سرفراز خان ورک نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ میں فیصل آباد زون نے 55 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا ہے، جن میں 12 اشتہاری اور یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں۔
اس کارروائی کے دوران انسانی سمگلروں کی کروڑوں مالیت کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، اور ان کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف آئی اے نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔

ڈائریکٹر فیصل آباد زون نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *