محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔جبکہ صبح /رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔
ادھر بارش اور برفباری کے بعد شمالی بالائی بلوچستان کی رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے بند ہوگئیں ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری وقفے وقفے سے جاری رہی، متعدد بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئیں، برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔صبح/ رات کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ اور گردونواح میں ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔