لاہور میں پاسپورٹ دفاتر کی تعداد میں اضافہ، عوام کے لیے مزید سہولت

لاہور میں پاسپورٹ دفاتر کی تعداد میں اضافہ، عوام کے لیے مزید سہولت

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں مزید 3 نئے پاسپورٹ دفاتر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور ریجن خالد عباس کے مطابق یہ دفاتر نادرا کے موجودہ مراکز میں قائم کیے گئے ہیں، جہاں عوام کو پاسپورٹ بنوانے کی جدید اور آسان سہولت فراہم کی جائے گی۔

نئے دفاتر نادرا میگا سینٹر ایجرٹن روڈ، ساندہ سینٹر اور پیکو روڈ سینٹر میں کھولے گئے ہیں۔ ایجرٹن روڈ میگا سینٹر 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گا جبکہ ساندہ اور پیکو روڈ مراکز رات 10 بجے تک عوام کو سہولت فراہم کریں گے۔ ان مراکز پر کام آج صبح سے باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سواروں کے لیے اہم فیصلہ، ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار

لاہور میں پہلے سے موجود 5 پاسپورٹ دفاتر کے ساتھ اب مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کو مزید آسانی میسر آئے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *