قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کی جانب سے 1 ہزار 10 گاڑیاں خریدنے پر تشویش کااظہارکردیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وزیراعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق گاڑیوں کی خریداری کی منظوری ای سی سی اور کابینہ نے دی ہوئی ہے، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا ایف بی آر کو مسابقتی عمل کے ذریعے خریداری کرنی چاہئے۔