پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے لیے علیحدہ قوانین پر جیمز وینس اپنے بورڈ کیخلاف بول پڑے۔
انگلش کھلاڑی جیمز وینس نے کہا کہ پی ایس ایل مختصر ٹورنامنٹ ہے وہاں کھیل کر پلیئرز ڈومیسٹک سے زیادہ محروم نہیں ہوتے، آئی پی ایل طویل ٹورنامنٹ ہے وہاں ڈومیسٹک پلیئرز کا جانا نہیں بنتا۔
جیمز نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کی اجازت کیوں؟ پی ایس ایل کی کیوں نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ قانون میں یہ تضاد بورڈز کے باہمی تعلق کے باعث ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں مزید انگلش کھلاڑی پک ہوتے تو اور کھلاڑی بھی اپنا ڈومیسٹک ریڈ بال کنٹریکٹ چھوڑ دیتے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ٹیموں نے این او سی کے خدشے کے پیش نظر اکثر انگلش کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی نئی پالیسی انگلش کھلاڑیوں کے لیے مددگار ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ جیمز نے پاکستان سپر لیگ کی خاطر اپنا ریڈ بال کنٹریکٹ منسوخ کیا ہے۔
خیال رہے کہ انگلش بیٹر جیمز وینس نے حال ہی میں پی ایس ایل کی خاطر اپنا ریڈ بال کنٹریکٹ منسوخ کیا ہے، وہ کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔