دنیا کے 7 ممالک سے 52 پاکستانی بے دخل کر دیے گئے

دنیا کے 7 ممالک سے 52 پاکستانی بے دخل کر دیے گئے

کراچی:  مختلف ممالک سے 52 پاکستانی شہریوں کو مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پر بے دخل کر دیا گیا ہے۔ ان ممالک میں سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور سویڈن شامل ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق عمان سے ایک پاکستانی کو ویزا کی مدت ختم ہونے پر جب کہ متحدہ عرب امارات سے تین افراد کو غیر قانونی قیام پر واپس بھیجا گیا۔ سعودی عرب میں پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر بے دخل کیا گیا، جن میں بھیک مانگنا، کفیل کی شکایات، پاسپورٹ کا گم ہونا اور زائد المعیاد قیام شامل ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر تین بے دخل پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اپوذیشن مذاکرات کے لیے پس پردہ روابط ختم: پارلیمنٹ میں شدید محاذ آرائی متوقع

امیگریشن حکام کے مطابق پاکستان سے باہر مختلف الزامات اور خلاف ورزیوں کے سبب ان افراد کو واپس بھیجا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سویڈن سے ایک اور امریکہ سے دو پاکستانیوں کو غیر قانونی داخلے کی وجہ سے بے دخل کیا گیا۔ تین پاکستانی بچوں کو بھی ایمرجنسی دستاویزات پر پاکستان واپس بھیجا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *