عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ ملزمان کی عدم دستیابی کی بنا پر ایک بار پھر موخر کردیا گیا ۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے  اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سنانا تھا تاہم عدالتی عملے کے مطابق جج ناصر جاوید رانا9  بجے سے ملزمان عمران خان اور بشری بی بی کا انتظار کرتے رہے، بشری بی بی اور عمران خان عدالت میں پیش ہوئے  نہ ہی ملزمان کے وکلاء پہنچے جس کے بعد جج ساڑھے دس بجے چلے گئے۔

ملزمان کی عدم دستیابی پر فیصلہ 17 جنوری تک موخر کر دیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے ، سپیشل سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا،عمران خان کی تینوں بہنیں بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں : 26 نومبر احتجاج : بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر کیا گیا ہے،  احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا، احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری بار 13 جنوری کی تاریخ دی۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *