پی ایس ایل 2025:سرفراز احمد کا گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

پی ایس ایل 2025:سرفراز احمد کا گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے بعد خاموشی توڑ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں سرفراز نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )2025 کے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی اخبار نےتاریخ کے50عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی

انہوں نے لکھا کہ میرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میرا 9 سال کا سفرانتہائی شاندار اور خوبصورت رہا۔ انہوں نے لکھا کہ میں فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا۔ بطور کپتان ہر چیز فراہم کی، اس تعاون کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:احمد شہزاد کی پی ایس ایل 10 کا حصہ بننے کی خبروں کی تردید

سرفراز نے مزید لکھا کہ میری نیک تمنائیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ ہیں۔ خیال رہےکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کا چوتھا ایونٹ جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو اُن کی ٹیم نے ریلیز کردیا ہے، پی ایس ایل 9 میں سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقہ کے رائلی روسو کپتان تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *