عمران خان کی 190ملین پائونڈ کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آرہا ہے، خواجہ آصف

عمران خان کی 190ملین پائونڈ کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آرہا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی 190ملین پائونڈ کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آرہا ہے، توقع ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ190ملین پائونڈ حکومت اور عوام کا پیسہ تھا، برطانیہ نے حکومت کو پیسے بھجوائے اور عمران خان نے بند لفافے میں کابینہ سے اس کی منظوری لی، پیسے خزانے کے بجائے کاروبای شخصیت کے اکائونٹ میں جمع کروائے گئے۔ 190ملین پائونڈ کا فیصلہ کل حقائق کی بنیاد پر سنایا جائیگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے، میڈیا خود جاکر دیکھ لے۔عمران خان کے دور حکومت میں لوٹ مار عروج پر تھی۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں جو کچھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔ پہلے غلامی نا منظور اور اب ایبسلوٹلی یس اور لیٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں کرائے کی عمارت میں کانگریس کی جعلی سماعت کا ڈرامہ رچانا شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی آج بھی ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہےاورامریکا کی منت سماجت کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو 190 ملین پائونڈ کیس میں سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا

واضح رہے کہ کل اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔ عدالتی عملہ نے وکیل صفائی خالد یوسف چوہدری کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔ عدالتی سٹاف نے نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا۔ عدالتی سٹاف کے مطابق فیصلہ صبح 11بجے سنایا جائیگا۔

یاد رہے کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم پھر فیصلے کی تاریخ موخر ہوکر پہلے 6 جنوری اور پھردوسری بار موخر کرکے 13 جنوری مقرر کی گئی۔

نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی اور 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی تھی۔ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے، عمران خان کے خلاف یہ واحد کیس ہے جس کا ٹرائل ایک سال تک جاری رہا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *