ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں بارش ہوگی اور دھند کی شدت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ دھند کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب میں بارش سے سردی میں اضافہ، پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان

سوموار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کا امکان ہے۔ پنجاب کے کئی اضلاع اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہنے کی توقع ہے۔ بالائی علاقوں میں صبح کے وقت کچھ مقامات پر کہرا بھی پڑ سکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی دیکھی گئی۔ تاہم مشرقی اور شمال مشرقی پنجاب کے چند مقامات پر بارش ہوئی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔

سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں 12 ملی میٹر، نارووال میں 11 ملی میٹر، ساہیوال میں 7 ملی میٹر، بہاولنگر اور قصور میں 3 ملی میٹر، جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج سب سے کم درجہ حرارت لہہ، استور، گوپس، اور اسکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ بگروٹ، کالام، اور گلگت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *