ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، 7 تبدیلیاں

ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، 7 تبدیلیاں

ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے والی ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ٹیم کے کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، بابراعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی اور سلمان علی آغا  کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

ٹیم میں ساجد خان، ابرار احمد ، امام الحق، محمد ہریرہ، محمد علی، کاشف علی اور انڈر 19 کے سابق کپتان روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے۔

زخمی صائم ایوب اور آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔

اس طرح اب ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/ بیٹر )، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/ بیٹر )، ساجد خان، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *