قومی بچت اسکیم کے تحت اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے منافع کی نئی تفصیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منافع کی یہ اسکیم چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت تین سال کی مدت میں ہر چھ ماہ بعد منافع کی ادائیگی کی جائے گی۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر پہلے پانچ دو سالہ منافع کے لیے شرح 11.60 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ چھٹے منافع کے لیے یہ شرح بڑھا کر 12.60 فیصد کر دی گئی ہے۔
ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر پہلے پانچ منافع کے دوران سالانہ 5800 روپے اور چھٹے منافع کے دوران 6300 روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ یہ اسکیم عوام کو محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ پُرکشش منافع فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ایک اہم پیشکش ہے۔