190 ملین پاؤنڈ کے کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو سزا کا امکان ہے، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد راجہ

190 ملین پاؤنڈ کے کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو سزا کا امکان ہے، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد راجہ

سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں سزا کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام’’پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پائونڈ کیس بہت مضبوط ہے اور اس میں خود عمران خان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جب عمران خان نے کیبنٹ سے اپروول لی تھی، تو اس میں خفیہ ایجنڈا شامل تھا، جس کے بارے میں عوام اور میڈیا کو آگاہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد عمران خان اور بشری بی بی اس کے بینشفیشری نکلے تھے۔

خالد راجہ نے مزید کہا کہ اگر یہ حکومت کا فنڈ تھا، تو اس پر حکومت کو واپس جانا چاہیے تھا جیسا کہ سپریم کورٹ نےفائن کیا تھا۔ انہوں نے اس سے جو فوائد حاصل کیے اس میں  458 کنال اراضی اور 28 ملین روپے ہیں،اس کے ٹرسٹی جو بنے ہیں ان میں عمران خان، بشری بی بی ، ذوالفقارعباس بخاری اور بابر اعوان شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ  ایک واضح اور مضبوط پروف کیس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *