عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، خواجہ آصف

عمران خان کو  بنی گالہ شفٹ کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی دبائو نہیں اور نہ ہی انہیں بنی گالہ شفٹ کرنے کی کوئی پیشکش کی گئی ہے۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں سے ہونی ہے ، اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ان سے ملنا چاہتے ہیں تو انہیں ملنا چاہیے یہ ان کا حق ہے ۔ اگر انکے خاندان میں ایسی روایات نہیں تو ان پر کمنٹ نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں جب میں جیل میں تھا تو نہ کمبل دیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی سہولت دی گئی ، قیدی کو چارپائی دی جاتی ہے وہ تک مجھے نہیں ملی ۔ میری بیٹوں سے ملاقات منگل کے روز کروائی جاتی تھی ، جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو اپنی بیوی سے ملاقات کی اجازت نہیں تھی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کیساتھ ہر تجربہ کیا ، ان کا ہر حربہ ناکام رہا ، یہ ملک کو تباہی کی طرف لے گئے ۔ ہماری حکومت کی کوششوں کی بدولت اب جا کر معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ہماری کوششیں جاری ہیں کسی طرح سیاسی استحکام پیدا ہوسکے، پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کے باوجود یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *