عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 مئی کو وہ اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے اور سیاسی انتقام کے طور پر انہیں مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی ائی کا اسلام آباد میں جلسہ: انتظامیہ نے ہائی کورٹ کوترنول کے مقام پر جلسے کی یقین دہانی کروادی

عمران خان نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے انہیں رہائی کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی آٹھ ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔ سابق وزیراعظم پر لاہور میں 9 مئی کے دن 12 مقدمات درج ہیں، جن میں سے چار مقدمات میں ان کی ضمانتیں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *