چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد آج پنڈی سٹڈیم کا دورہ کرے گا

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد آج پنڈی سٹڈیم کا دورہ کرے گا

راولپنڈٰی: پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آنے والا آئی سی سی کا وفد آج بروز ہفتہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

چھ رکنی وفد اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لے گا اور پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور دیگر حکام سے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کھیل پائیں گے یا نہیں ؟

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو رہی ہے اور پنڈی اسٹیڈیم پر تین اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ ان میچز میں 24 فروری کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ، 25 فروری کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ، اور 27 فروری کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
آئی سی سی وفد پاکستان کے دورے کے آخری مرحلے میں لاہور جائے گا جہاں قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سے پہلے، وفد نے جمعرات کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا تھا۔

یہ چوتھا آئی سی سی وفد ہے جو پاکستان کا دورہ کر رہا ہے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *