لاہور بار کے سالانہ انتخابات، آج 11 نشستوں پر 35 امیدواروں کے درمیان مقابلہ

لاہور بار کے سالانہ انتخابات، آج 11 نشستوں پر 35 امیدواروں کے درمیان مقابلہ

لاہور: لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں، جن میں 11 اہم نشستوں پر 35 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ مجموعی طور پر 14,712 ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

صدر کی نشست پر چار امیدوار ایڈووکیٹ عرفان حیات باجوہ، مبشر رحمن چودھری، ادیب اسلم بھنڈر اور میاں فیض علی مدمقابل ہیں۔ نائب صدر لاہور بار کی سیٹ پر 6 امیدوار ہیں، جن میں ساجد حسین بلوچ، ملک افضل بشیر، ملک سیف کھوکھر، میاں شرجیل، میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی شامل ہیں۔ نائب صدر ماڈل ٹاؤن کچہری کی سیٹ پر تین امیدوار آصف کنول خان، اسلم بھلر اور وقاص کاہلوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ نائب صدر کینٹ کچہری کی سیٹ پر افلاطون جھکڑ، زاہد محمود گل اور عابد لطیف کھوکھر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ، موٹر ویز بند
سیکرٹری لاہور بار کی سیٹ پر 6 امیدوار مدمقابل ہیں، جن میں جنید حیدر انصاری، شعیب اشرف بھٹی، ملک شرجیل کھوکھر، ملک فہد نثار کھوکھر، نصیر بھلہ اور وقار خان شامل ہیں۔

جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر ثمینہ بسرا، حافظ شجاعت علی اور شکیل اسحاق خان میں مقابلہ ہوگا۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر اعجاز گجر، زوہیب خان اور ملک ندیم مدمقابل ہیں۔
لائبریری سیکرٹری کی نشست پر چار امیدوار ارشد چدھڑ، ایم فریاد چودھری، ثمینہ کھوکھر اور عدنان امجد بھٹی آمنے سامنے ہیں۔
پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *