وزیراعلیٰ مریم نواز اور یواےای صدر کی ایڈیٹ شدہ تصاویر وائرل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

وزیراعلیٰ مریم نواز اور یواےای صدر کی ایڈیٹ شدہ تصاویر وائرل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وزیر اعلی مریم نواز کی یو اے ای صدر کیساتھ ایڈیٹ تصاویر وائرل کرنے والے ملزم بلال کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور یواےای صدر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی تھی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے لاہور میں کارروائی میں ملزم بلال ملک کو گرفتار کیا۔

وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے حکومت کی درخواست پر معاملے کی انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ مریم نواز کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) صدر کے ساتھ تصاویر کو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے۔

مختلف ویڈیوز اور تصاویر پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، لاہور سمیت ملک بھر کے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ انکوائری کرے گی۔

یاد رہے کہ مریم نواز کے معاون خصوصی نے ان کی یو اے ای کے صدر کے ساتھ تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ سے 5 جنوری کو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ تصویر کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے قابل اعتراض ایڈیٹنگ کر کے وائرل کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کیجانب سےملزم کیخلاف زیرِ دفعہ 20 ، 21 اور 24 کےمقدمہ کا اندراج کیاگیا اور ملزم بلال حسین ولد محمد حنیف، cnic no:34502-3975735-3 R/O کھوکھر ٹاؤن لاہور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔ مبینہ شخص سے توہین آمیز پوسٹ شیئر کرنے کے لیے استعمال ہونے والا مبینہ فیس بک اکاؤنٹ اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ملزم بلال حسین نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر AI سے تیار کردہ ہتک آمیز ریل شیئر کی۔ ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کا عمل آگے کی قانونی کارروائی کے لیے جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *