شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت ہے،اختلاف رائے ہرپارٹی میں ہوتےہیں۔ شیرافضل مروت مذاکراتی کمیٹی کےممبرنہیں جبکہ سلمان اکرم راجہ مذاکراتی کمیٹی کےممبرہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل مروت کے مابین نوک جھوک کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ سلمان راجہ راجہ کوبانی نےپارٹی سیکرٹری جنرل مقررکیا۔ بانی پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ پراعتمادکرتےہیں اسی لیےبڑا عہدہ دیا۔ سلمان اکرم اورشیرافضل میں اختلاف رائےکوئی بڑی بات نہیں اور یہ پارٹی کامعاملہ ہےپارٹی خوداس کوطےکرلےگی۔
انہوں نے کہا کہ شیرافضل مروت کوشوکازنہ دینانہ دیناپارٹی کااختیارہے اور بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ کہاپارٹی میں ڈسپلن اہم رہناچاہیے۔ ہمیں کہاگیاسپیکرآفس کی وجہ سےبانی سےملاقات میں تاخیرہے۔ ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے حکومت پی ٹی آئی کے مابین جاری مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ حکومتی کمیٹی نےکہاسپیکربیرون ملک سےآئیں گےتوملاقات ہوجائےگی۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بیانات کا سلسلہ تودونوں جانب سےجاری ہے۔ مریم نوازکےبیانات دیکھ لیں،راناثنااللہ خودکیاکچھ کہتےرہے۔ سپیکرواپس آجائیں گےتوتیسری نشست کابھی طےکرلیاجائےگا۔ ہم اب بھی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرناچاہتےہیں۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سنگجانی جلسےکوملتوی کرانےکیلئےچھٹی والے دن صبح7بجےجیل کھل سکتی ہے۔ ہم توچاہتےہیں مذاکرات ہوں اورمسائل کابھی حل نکلے۔