ایم ڈی کیٹ ختم کرنے اور یونیورسٹیوں کو از خود داخلے بارے اہم تجویز دے دی گئی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار نے ا یم ڈی کیٹ ختم کرنے اور یونیورسٹیوں کو ازخود داخلے دینے کی اجازت دینے کی تجویز پیش کر دی۔
گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں ڈاکٹرملک مختارنے کہا کہ صوبائی میڈیکل یونیورسٹیاں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن بھی خود کریں، پی ایم ڈی سی صرف نیشنل لائسنسنگ امتحان لے کر ڈاکٹروں کو لائسنس دے۔
اجلاس میں ممبران کا کہنا تھا کہ سپلیمنٹری اور امپروومنٹ والے طلبہ کو اس سال میڈیکل اور ڈینٹل کالجزمیں داخلے نہ دیں، اس کے علاوہ تجویز دی گئی کہ طلباء کو صرف ان ہی کے صوبے کے ایم ڈی کیٹ میں بیٹھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔