بکنگ کا آغاز ، وزارت مذہبی امور نے نجی عازمین حج کے پیکج کی تفصیلات جاری کر دیں

بکنگ کا آغاز ، وزارت مذہبی امور نے نجی عازمین حج کے پیکج کی تفصیلات جاری کر دیں

حج 2025 کیلئے نجی حج کمپنیوں کو وزارت  مذہبی امور نے بکنگ کی اجازت دے دی ہے، وزارت نے نجی عازمین حج کے پیکج کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج اسکیم کی بکنگ کا آغاز دس جنوری سے ہو چکا ہے جو کہ 31 جنوری 2025 تک جاری رہے گی، نجی حج اسکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نجی اسکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان  رکھے گئے ہیں اورحج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے  ایس پی اے کے مطابق پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ کریں۔

ترجمان کے مطابق اضافی سہولیات کے باعث 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج “حج پالیسی فامولیشن کمیٹی” سے منظور کروانا ہوگا، حج منظم کو 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج کی منظوری کے وقت مکمل تفصیل فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ نجی عازمینِ حج  بکنگ کرواتے وقت وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پاک حج سے لازمی تصدیق کریں، پیسوں کا لین دین صرف کمپنی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کریں اور سہولیات کا معاہدہ لازمی طلب کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *