موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے سے متعلق چہ مگوئیوں پر سیکرٹری سکول اینڈ ایجوکیشن نے بیان جاری کیا۔
سیکرٹری سکولز اینڈ ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں بالکل اضافہ نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سکول سوموار کو کھلیں گے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں 208مدارس سے منسلک سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان چیک کریں گے۔ مدارس سے منسلک سکولوں کو ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے ذریعے چیک کیا جائیگا۔ ڈائریکٹوریٹ آف مذہبی تعلیمات نے سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ مذہبی تعلیمات نے بتایا کہ فعال مانیٹرنگ کے ذریعے دینی مدارس سے منسلک سکولوں کا تعلیمی معیار بہتر کیا جاسکے گا۔