ملک میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں کمی ہو گئی

ملک میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں کمی ہو گئی

ملک میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں کمی ہو گئی۔

ملک میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمت میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن اورانڈسٹری کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجمو عی کھپت کا حجم 22933000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔

سونے کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے تولہ ہو گئی

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مجمو عی کھپت کا حجم 23881000 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دسمبر2024 میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 4154000 ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے جودسمبر2023 کے مقابلہ میں دو فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں سیمنٹ کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ہوا، نومبرمیں ملک میں 4146000 ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *