لاہور میں مزید تین امیگریشن اور پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ

لاہور میں مزید تین امیگریشن اور پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ

لاہور میں مزید تین امیگریشن اور پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ان تینوں پاسپورٹ کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے احکامات جاری کیےگئے ہیں، جس کے بعد شہر میں مجموعی طور پر چار دفاتر میں 24 گھنٹے پاسپورٹ جاری کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں:  دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کس نمبر پر رہا؟

نئے دفاتر شملہ پہاڑی، ساندہ اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے۔پاسپورٹ دفاتر کے قیام کے لیے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹرز بنائے جائیں گے اور ان دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت کے تحت یہ دفاتر کھولے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔تینوں پاسپورٹ دفاتر آئندہ ہفتے سے مکمل طور پر آپریشنل ہو جائیں گے، جس کے بعد شہری پورا ہفتہ کسی بھی وقت ان دفاتر کا وزٹ کر کے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *