پاکستان میں اسٹار لنک انٹرنیٹ کی لانچنگ: متوقع قیمتیں اور پیکجز

پاکستان میں اسٹار لنک انٹرنیٹ کی لانچنگ: متوقع قیمتیں اور پیکجز

ایلون مسک کی سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس’اسٹار لنک‘جلد پاکستان میں لانچ ہونے کے لیے تیار ہے۔ فی الحال رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور حکومت نے لائسنسنگ کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق  پاکستان کے لیے ابھی تک باضابطہ قیمتوں کا اعلان نہیں ہوا لیکن عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں اسٹار لنک کے متوقع نرخ کا انداذہ لگا یا جا سکتا ہے، تاہم گھریلو استعمال کے لیے اسٹار لنک کا پیکج آپ کی جیب پر بھاری پڑ سکتا ہے۔ دنیا بھر میں یہ سروس تقریباً £75 (تقریباً 35,000 روپے) ماہانہ میں دستیاب ہے، جبکہ ہارڈویئر کی  قیمت £299 (تقریباً 1,10,000 روپے) ہے۔ یہ پیکج ان صارفین کے لیے ہے جو تیز رفتار اور قابلِ اعتماد سیٹلائٹ انٹرنیٹ چاہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں:  اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان  سے ملاقات کرائیں ، عمر ایوب

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروباری اداروں کے لیے اسٹار لنک کے ممکنہ پیکجز کچھ یوں ہیں:40 جی بی  پلان، متوقع قیمت 27,200 روپے ماہانہ۔ 1 ٹی بی پلان، تقریباً 51,000 روپے ماہانہ۔2  ٹی بی  پلان، 1,02,000 روپے ماہانہ ہے۔ یہ پلانز بزنسز کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں تاکہ بلا تعطل اور تیز رفتار کنیکٹیویٹی فراہم کی جا سکے۔

مزید برآں لانچنگ کی حتمی تاریخ اور قیمتوں کا اعلان ابھی باقی ہے لیکن اسٹار لنک کی پاکستان میں آمد دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے ایک انقلاب ثابت ہو سکتی ہے۔ رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے عمل کے لیے مزید اپ ڈیٹس کا انتظار کریں، اب دیکھنا یہ ہے کہ اسٹار لنک کس طرح پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کو بدلتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *