پاکستان کے معروف اداکار خالد انعم نے ملک میں ہونے والی پرتعیش شادیوں اور عوام کے طرزِ زندگی پر تنقید کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
خالد انعم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بگڑتی حالت کے باوجود لوگوں کا طرزِزندگی دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادیوں میں بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنا اور غیر ضروری دکھاوا عام ہوگیا ہے، جیسے کہ یہ ملک دنیا کے امیر ترین ممالک امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرض فراہم کرتا ہو۔