سندھ حکومت کا بیروزگار نوجوانوں کو جلد ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسیاں دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا بیروزگار نوجوانوں کو جلد ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسیاں دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے انہیں آسان اقساط پر جلد ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں ای وی ٹیکسی اسمبل کرنے والی کمپنی کے حکام نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، کمپنی حکام نے شرجیل میمن کو ماحول دوست ای وی ٹیکسیز کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی۔

ترجمان حکومت سندھ کے مطابق سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر جلد ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے شرجیل میمن نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو مختلف بینکوں سے رابطوں اور مختلف مالیاتی ماڈلز تیار کرنے کی ہدایات کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی یورپی ملک ایسٹونیا نے ورک ویزا کی شرائط میں نرمی کردی

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بے روزگار افراد کو آسان اقساط کے منصوبوں پر ای ٹیکسیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ بے روزگار افراد پائیدار انداز میں اپنی روٹی کما سکیں، ماحول دوست ای ٹیکسیاں حکومت سندھ کے سرسبز سندھ کے عزم کے مطابق ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ  ٹیکسیاں متعارف کروانے سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اوریہ  منصوبہ بیروزگاروں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور پائیدار ذرائع سے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا اقدام ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *