سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی

سیکرٹری سپریم کورٹ بار  نے 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی

اسلام آباد: سیکرٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ آئینی ترمیم بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے اصولوں کےمنافی ہے اس لئے اس آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ سلمان منصور نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ججز کی تعداد میں اضافے اور پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں ترمیم کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے جوڈیشل کمیشن کو ججز کی تعیناتی سے روکنے کی استدعا بھی کی ہے اور آئینی ترمیم کے تحت ہونے والی تمام تعیناتیوں اور اقدامات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں ایگزیکٹو کی اکثریت عدلیہ کے امور میں مداخلت کی صورت ہے، جو عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔ مزید یہ کہ ترمیم کے لیے اپنایا گیا طریقہ کار بھی جمہوری نہیں تھا، کیونکہ متعدد ارکان پارلیمنٹ نے دباؤ ڈالے جانے اور اغوا کیے جانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *