خیبر پختونخوا حکومت کا یونیورسٹیز اور کالجز میں درجہ بندی پر مبنی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا یونیورسٹیز اور کالجز میں درجہ بندی پر مبنی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کے لیے درجہ بندی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبے کے تمام اعلی تعلیمی اداروں بالشمول یونیورسٹیز اور کالجز میں کارکردگی جانچنے کے لیئے درجہ بندی سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام پر صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اہم اجلاس کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران حکام نے تعلیمی اداروں کے لیے مجوزہ درجہ بندی کے معیار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ درجہ بندی کے نظام کا بنیادی ہدف معیاری تعلیم تک رسائی کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ درجہ بندی سے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس حوالےسے صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کی گزشتہ تین سالوں کی کارکردگی کا ڈیٹا اکٹھا کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ درجہ بندی ان معلومات کی بنیاد پر کی جائے گی، جس سے اداروں کی کامیابیوں اور بہتری کے شعبوں کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *