حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک آگیا، صاحبزادہ حامد رضا کا انکشاف

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک آگیا، صاحبزادہ حامد رضا کا انکشاف

سربراہ سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے ممکنہ ڈیڈ لاک ہو چکا ہے کیونکہ حکومت نے مذاکراتی کمیٹی کیساتھ عمران خان کی ملاقات نہیں کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی۔ 3دن ہوگئے ابھی تک عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلے جو ملاقات کرائی گئی اس کمرے میں 3لوگ سے زیادہ نہیں بیٹھ سکتے تھے۔ حکومتی کمیٹی کو کہا تھا کہ کھلی جگہ پر ملاقات کرائیں تاکہ مشاورت کریں۔ سمجھ رہے تھے پیر کو ملاقات کرادی جائے گی تو منگل کو مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ محسوس ہورہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق اسٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے۔ سمجھتا ہوں سننے والے سننا چاہتے ہیں کہ ہماری بانی سے کیا بات ہوتی ہے۔ عدالتی احکامات پر بھی ملاقات نہیں کرائی جاتی تو ہم کیا سمجھیں؟

ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہی نہیں ہورہی تو مطلب مذاکرات میں ڈیڈلاک آگیا۔ خواجہ آصف نے 15دن سے بیانیہ بنا رکھا تھا کہ مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔ حکومت ہمیں یہ تحریری طورپر دے کہ ان کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہاؤس اریسٹ کی باتیں ہورہی ہیں لیکن بانی واضح کہہ چکے پہلے رہنما اور کارکن رہا ہونگے۔ عمران خان کو پیشکش علی امین گنڈا پورکے ذریعے نہیں کی گئی تھی۔ عمران خان کو پیشکش حکومت کی طرف سے نہیں تھی۔ عمران خان کو پہلے کہا گیا تھا کہ 3سال کیلئے ملک سے چلے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *