خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3بہادر جوان شہید، 19دہشتگرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3بہادر جوان شہید، 19دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تین کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق 6اور 7جنوری کو کیے گئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں سب سے پہلے ڈسٹرکٹ پشاور کے علاقے متنی میں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 8دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ڈسٹرکٹ محمند کے علاقے بیزئی میں ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں مزید 8 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

تیسرا آپریشن ڈسٹرکٹ کرک میں کیا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ اس دوران پاک فوج کے تین بہادر جوان بھی شہید ہوئے۔

شہید ہونے والوں میں لانس حوالدار عباس علی (عمر 38 سال، تعلق غذر)، نائک محمد نذیر(عمر 37 سال، تعلق سکردو) اور نائک محمد عثمان (عمر 37 سال، تعلق اٹک) شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *