وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، مرکزی بینک نے نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
دستاویز کے مطابق نومبر 2024 تک مرکزی حکومت کے قرضے 70 ہزار 366 ارب روپے پر پہنچ گئے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ قرضوں میں ایک ہزار 452 ارب روپے اضافہ ہوا، نومبر کے مہینے میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں ایک ہزار 252 ارب روپےکا اضافہ ہواہے۔
دستاویز کے مطابق دسمبر 2023 سے نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں میں 6 ہزار 975 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70 ہزار 366 ارب روپے رہا۔
دستاویز کے مطابق مقامی قرضہ 48 ہزار 585 ارب روپے اور بیرونی قرضے کا حصہ 21 ہزار 780 ارب روپے تھا۔