کیپ ٹائون ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ نے میچ جیت کر پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا

کیپ ٹائون ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ نے میچ جیت کر پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا

کیپ ٹائون ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 478 رنز بنا کر  آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ نے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

واضح رہے پاکستان نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 213 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو شان مسعود 103 اور خرم شہزاد 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کر دیا

شان مسعود نے 145 رنز بنائے، خرم شہزادٗ 18، کامران غلام 28، محمد رضوان 41، عامر جمال 34 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مارکو ینیسن نے 2 اور کوینا ماپھاکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 615 رنزبنائے جس کے جواب میں پہلی اننگز پاکستان کی پوری ٹیم  194 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوئی، دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 478 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے 58 رنز کا ہدف دیا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *