مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی چھوڑنے کی خبروں کی سخت تردید کر دی

مشتاق احمد خان  نے جماعت اسلامی چھوڑنے کی خبروں کی سخت تردید کر دی

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی چھوڑنے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جماعت اسلامی سے وابستگی پر قائم ہیں اور اسے کبھی نہیں چھوڑ سکتے۔

ملاکنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی ان کے نظریات اور جدوجہد کی اساس ہے اور اس سے علیحدگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت معاشی بدحالی اور اشرافیہ کے تسلط کا شکار ہے، جو عوام کے مسائل کو نظر انداز کرکے اپنے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرم میں قیام امن کا مشن، اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ وہ 10 جنوری کو امریکا روانہ ہو رہے ہیں تاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں اور ان کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کی جا سکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح امریکا میں 8 ہزار قیدیوں کو معافی دی گئی، اسی طرح عافیہ صدیقی کو بھی معافی دے کر رہا کیا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *