امریکی جریدے فوربز جانب سے دنیا کی امیر ترین خواتین کی تازہ جاری کردہ فہرست کے مطابق اس وقت دنیا کے کھرب پتیوں کی تعداد 2ہزار 7 سو 81ہےجن میں 369شامل ہیں۔
گزشتہ سال 2023 میں یہ تعداد 337 تھی جبکہ فہرست میں خواتین کا حصہ 12عشاریہ8فی صد تھا۔ان خواتین کی مجموعی دولت 4ہزار 167 کھرب روپے ہے ۔ اس فہرست میں نمبر ون پر فرانسیسی فرونسواز 276کھرب روپے کیساتھ ٹاپ پر ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی 10امیر ترین خواتین میں سے 9کو دولت وراثت میں ملی،واحد سیلف میڈ کھرب پتی رافیلا کا ساتواں نمبر ، مجموعی فہرست میں 100 خواتین سیلف میڈ ،46 نے پہلی بار جگہ بنائی ، پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ شامل ہیں۔
فوربز کی رپورٹ مطابق 2024میں خواتین کی مجموعی دولت4167کھرب49ارب روپےہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً667کھرب روپےزیادہ ہے۔ مسلسل چوتھے سال دنیا کی امیر ترین خاتون لوریئل کاسمیٹکس کی70سالہ فرانسیسی وارثہ فرونسواز بیٹنکورٹ مائیرز ہیں۔پچھلے 12 مہینوں میں اس کی دولت میں 19 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے اس کی کل مالیت 276کھرب44ارب روپے ہو گئی، جو کہ 2024 کی فہرست میں شامل کسی بھی خاتون کی دولت میں سب سے بڑا اضافہ ہے، وہ جلد سو ارب ڈالر کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
سرفہرست دس امیر ترین خواتین میں سے نو کو ان کی دولت وراثت میں ملی۔ میک کینزی اسکاٹ ٹاپ 10 میں واحدہے جسے طلاق نے کھرب پتی بنا دیا۔ ساتویں نمبر پر شپنگ کمپنیوں کی شریک بانی رافیلا صرف واحد کھرب پتی ہے جو سیلف میڈ ہے۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس سال اس فہرست میں شامل 100 خواتین سیلف میڈ یعنی انہوں نے وراثت میں ملنے کے برخلاف کمپنی کی بنیاد رکھی ۔مزید 200 خواتین کو ان کی دولت وراثت میں ملی، جبکہ 69 خواتین وراثت میں ملے کامیاب کاروبار کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔46 نئی خواتین نے 2024 کی فہرست میں جگہ حاصل کی ،سب سے زیادہ قابل ذکر نووارد پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ ہے۔
دنیا کی ٹاپ دس میں دوسرے پر امریکا کی 74سالہ ایلس والٹن کی مجموعی دولت201کھرب روپے ہے ،ان کی دولت کا ذریعہ والمارٹ ہے ۔ تیسرے پر امریکا کی 61سالہ جولیا کوچ کی مجموعی دولت179کھرب روپے ہے ان کی دولت کا ذریعہ کوچ انڈسٹریز ہے۔چوتھے پر امریکا کی 84سالہ جیکولین مریخ کی مجموعی دولت107کھرب روپے ہے ان کی دولت کا ذریعہ پالتو جانوروں کا کھانا ہے۔
پانچویں پر امریکا کی 53سالہ میک کینزی ا سکاٹ کی مجموعی دولت99کھرب روپے(35 ارب6 کروڑ ڈالر) ہے ،دولت کا ذریعہ ایمیزون ہے ۔ارب پتی جیف بیزوس سے 2019 میں طلاق کے بعد ایمیزون کا 4 فی صد حصہ ملا۔ چھٹے پرہندوستان کی جندال اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ کی نان ایگزیکٹیو چیئرپرسن74سالہ ساوتری جندال کی دولت 93کھرب روپےہے ،ان کی دولت کا ذریعہ اسٹیل ہے۔
ساتویں پراطالوی اور سوئس شہریت کی مالک 79سالہ رافیلا اپونٹے ڈائیامنٹ کی مجموعی دولت 92کھرب روپے ہے،ان کی دولت کا ذریعہ شپنگ ہیں۔ آٹھویں پر 78سالہ امریکی خاتون مریم ایڈلسن کی دولت89کھرب روپے ہے دولت کا ذریعہ لاس ویگاس کے کیسینو ہیں ۔ نویں پر 70سالہ آسٹریلوی جینا رائن ہارٹ کی مجموعی دولت ساڑھے 85کھرب روپے ہے ،دولت کا ذریعہ کان کنی ہے۔دسویں پر62سالہ امریکی ابیگیل جانسن کی مجموعی دولت ساڑھے 80کھرب روپےہے ، دولت کا ذریعہ سرمایہ کاری ہے وہ میوچل فنڈ کی بڑی کمپنی فیڈیلیٹی کی چیف ہیں۔