پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے کئی شعبوں کی اصلاح کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بورڈ نے کے کئی شعبوں از سر نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلوں کا امکان بھی موجود ہے ۔ ذرائع کے مطابق شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کی بھی چھٹی کی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر (ر)ساجد حمید کو فارغ کر کے ان کی جگہ نئی تعیناتی کی جائے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی حال ہی میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں اور انہوں نے زیرو ٹالرینس کا پیغام دیا تھا ۔