امریکی مسلم کمیونٹی نے صدر جوبائیڈن کی افطار پارٹی کا بائیکاٹ کر دیا

امریکی مسلم کمیونٹی نے صدر جوبائیڈن کی افطار پارٹی کا بائیکاٹ کر دیا

امریکی مسلمانوں نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کا بائیکاٹ کر دیا۔ مسلم کمیونٹی کی جانب سے امریکی صدر کی افطار پارٹی کے بائیکاٹ کی وجہ اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی حمایت کرنا بتا یا گیا۔

امریکا کی جانب سے اسرائیل کے غزہ حملوں کی نہ صرف اندھی حمایت کی گئی بلکہ اسرائیل کی کھل کر مدد بھی کی گئی۔دنیا بھر میں امریکا کے اس اقدام کی مخالفت کی گئی ہے ۔امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں حملوں کیلئے بھاری اسلحہ فراہم کیااور ہر سطح پر حمایت بھی کی گئی جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاََ امریکی مسلمانوں میں جوبائیڈن انتظامیہ کیخلاف نفرت پائی جاتی ہے۔

امریکی اسلامک ریلیشنز کونسل ، گورنمنٹ افیئرزڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر رابرٹ مک کائو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے افطار اور عید تقریبات کا دعوت نامہ بھجوایا تو مسلم رہنمائوں نے ان تقریبات میں شرکت نہ کرنے کا امکان ظاہر کیا۔انہوں نے یہ فیصلہ انتظامیہ کی جانب سے مسلمانوں کے مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ وائٹ ہاؤس میں رمضان کی تقریبات کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔
اسی حوالے سےپریس سیکریٹری کیرین جین نے بتایا کہ رمضان سے متعلق کسی قسم کی تقریبات کے حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ اس وقت متعدد کمیونٹیز کے لیے یہ تکلیف دہ لمحہ ہے۔جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس رمضان میں فلسطینی عوام کے مصائب بہت سے مسلمانوں کے ذہن کے سامنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال ماہِ نومبر میں امریکی صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر جوبائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مدِمقابل ہوں گے۔
اسی حوالے سے صدارتی الیکشن کیلئے مہم بھی زوروں پر ہے۔مہم کے دوران ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ بھی جارہی ہے۔
ٹرمپ نے جو بائیڈ ن کو تاریخ کا “بدترین صدر” قرار دیا جب کہ بائیڈن نے ٹرمپ کو “امریکی جمہوریت کے لیے خطرہ” قرار دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *