برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اپنا نام تبدیل کر لیا۔
انہوں نے یہ فیصلہ اپنے نام کے غلط تلفظ کیے جانے کے بعد کیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں کپتان جوز بٹلر نے اپنے نام کی تبدیلی کا اعلان کیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ 33 سالہ جوز بٹلر برسوں سے تمام فارمیٹس میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ مستقل مزاج کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، تاہم وکٹ کیپر بلے باز کو پورے کیریئر میں لوگوں نے انہیں غلط نام سے پکارا ہے، یہاں تک کہ ان کی والدہ نے سالگرہ پر انہیں غلط نام سے پکارا ہے جبکہ ایک ایوارڈ میں بھی ان کا نام غلط لکھا گیا۔
ویڈیو میں کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ’’ ہیلو! میں انگلینڈ کے وائٹ بال کا کپتان جوز بٹلر ہوں، مجھے ساری زندگی غلط نام سے پکارا جاتا رہا ہے، میری والدہ بھی غلط نام سے پکارنے والوں میں شامل ہیں‘‘۔
’’لہذا 13 سال اپنے ملک کی نمائندگی کرنے اور دو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد، آخرکار مسئلہ کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے، مسئلہ کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے حل کرنے کے لیے، میں باضابطہ طور پر جوش بٹلر ہوں‘‘۔