نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان جلد متوقع

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان جلد متوقع

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ممکنہ طور پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ابتدائی میچز میں آراد دیے جانے کا امکان ہے جبکہ نسیم شاہ کو بھی منتخب میچز میں ہی کھلایا جائیگا۔
سلیکٹرز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے رائے لینے کے بعد سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام حتمی منظور کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوائیں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

شاہین شاہ آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ورک لوڈ کم کرنے کے لیے ابتدائی میچز میں ریسٹ دینے کی تجویز پر غور ہو رہا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ سلیکٹرز نسیم شاہ کو بھی انجری اور ورک لوڈ سے بچانے کے لیے منتخب میچز میں کھلانے کے خواہشمند ہیں۔
شاہین اور نسیم کے بارے میں بابر اعظم سے بھی تفصیلی بات ہوگی جس کے بعد حتمی فیصلہ بورڈ سربراہ کے ساتھ مشاورت سے ہوگا۔ ماضی کے تجربے کے پیش نظر سلیکٹرز روٹیشن پالیسی لاگو کرنا چاہتے ہیں تاکہ دستیاب فاسٹ بولرز پر ورک لوڈ کم کیا جا سکے۔
ورلڈکپ کے پیش نظر فاسٹ بولرز کو انجری سے بچانا اہم ترجیح قرار دی گئی ہے۔
فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راونڈر عماد وسیم کو میچ فٹنس کے لیے بھرپور موقع دیا جا سکتا ہے۔ قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ 8 اپریل تک جاری رہے گا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی اور پانچ ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا، تین میچز پنڈی اور دو میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔ پی سی بی سربراہ محسن نقوی کے دور میں یہ پہلی انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *