سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمتوں میں عالمی اور مقامی نرخوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کے اضافے سے 2278 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 37 ہزار 600 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2410 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 3 ہزار 704 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بعد ڈالر کی قدر میں مسلسل معمولی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 85 پیسے کا ہو گیا، گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 95 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 213 پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 67 ہزار 5 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *