متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی ہدایت کے مطابق وفاقی حکومت کے سرکاری اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات پیر آٹھ اپریل سے شروع ہوں گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کابینہ نے کہاکہ عید کی چھٹیاں ایک ہفتے جاری رہیں گی، پیر15 اپریل سے سرکاری ادارے کھل جائیں گے۔فیڈرل اتھارٹی برائے افرادی قوت کا کہنا تھا کہ تمام حکومتی اداروں کو عید کی تعطیلات کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔