سعودی عرب میں ضبا بندرگاہ پر زکو، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 10 لاکھ ایک ہزار 131 کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ گولیاں سعودی عرب آنے والے ٹرکوں میں سے ایک میں چھپائی گئی تھیں۔ عرب ٹی وی کو اتھارٹی نے بتایا کہ جب بندرگاہ سے آنے والے ٹرکوں میں سے ایک کا معائنہ کیا گیا تو گولیوں کی یہ مقدار خربوزے کے ایک کھیپ کے اندر چھپائی گئی۔
گولیوں کو خربوزوں کے اندر ان کے بیچوں کی جگہ چھپایا گیا اور پھر ان ان خربوزوں کو شاپرز میں لپیٹ دیا گیا تھا۔اتھارٹی نے اطلاع دی کہ ضبطی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد ریاست کے کے اندر ضبط شدہ اشیا کے وصول کنندگان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے نارکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ کوآرڈینیشن بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد ان افراد کو بھی ملک کے اندر ہی گرفتار کرلیا گیا۔
اتھارٹی نے کہا کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہے۔