ریاست کے حق میں کیے گئے تمام حکومتی فیصلوں کی حمایت کریں گے، سیدخورشید شاہ

ریاست کے حق میں کیے گئے تمام حکومتی فیصلوں کی حمایت کریں گے، سیدخورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سیدخورشید شاہ نے کہاہے کہ ریاست کے حق میں کیے گئے تمام حکومتی فیصلوں کی حمایت کریں گے

میڈیا سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلیے مذاکرات کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، اپنی سیاست بہتر طریقے سے آگے لیکر چلیں گے۔ سینیٹ الیکشن کے بعد گورنر شپ کے فیصلے ہوں گے، پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنی چاہیے ورنہ ریاست کو نقصان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ معیشت کو بہتر کرنے کیلیے موثر اور دیرپا فیصلے کرنے ہوں گے۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کیلیے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کو ہمارا تعاون حاصل ہے، مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، اپنی سیاست بہتر طریقے سے آگے لیکر چلیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *