بارش برسانے والے بادل 23 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوں گے

بارش برسانے والے بادل 23 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوں گے

بارش برسانے والے بادل 23 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

بارش برسانے والے بادل 23 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوں گے، بارش سے خشک سردی کا خاتمہ ہو گا اور آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ شام/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا تاہم قلعہ عبداللہ، پشین، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تا ہم رات میں خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *