بابراعظم نے ٹی ٹونٹی کیرئیر میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

بابراعظم  نے  ٹی ٹونٹی کیرئیر میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنی اننگز کے 11ویں رن پریہ کارنامہ سر انجام دیا۔بابر اعظم نے صرف 298 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا اور وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے 300 سے کم اننگز میں 11 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے۔

مزید پڑھیں: عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 314 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ بابر اعظم پہلے بھی کم اننگز میں 7 ہزار، 9 ہزار، اور 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

وہ ٹی ٹوئنٹی میں 11ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی اور مجموعی طور پر گیارہویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بابراعظم سے پہلے یہ کارنامہ انجام دینے والوں میں کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ویرات کوہلی، ایلیکس ہیلز، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ، اور جیمز وینس شامل ہیں۔

اس میچ کے دوران بابر اعظم نے اپنی پروفیشنل کرکٹ کے مجموعی 26 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے، جو ان کے شاندار کیریئر کا ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *