سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ لگتا ہے شہدا کی آڑ میں سول نافرمانی موخر کر دی جائیگی۔
نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی تمام ثبوت جمع کرنے کے بعد ہی چارج شیٹ کرتی ہے۔ میں نے توپہلے ہی کہا تھا کہ عمران خان کے ملٹری ٹرائل پر حیرت نہیں ہوگی۔
فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی تحریک سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ شہدا کی آڑ میں سول نافرمانی کی تحریک موخر کر دی جائیگی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگوں نے عمران خان کی آڈیوز اور میسجز کے ثبوت دےدیے ہیں۔ پشاور دھرنے کے وقت کور کمانڈر جنرل ریٹائرڈ فیض ہی تھے، اسی وجہ سے پوری پی ٹی آئی انہیں بچانے میں لگی ہوئی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں تحریک انصاف میں واحد آدمی تھا جو جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے قابو میں نہیں آیا۔جنرل فیض کی گردن بچے گی تو یہ بھی بچیں گے۔