پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4286 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 50 ڈالر کی کمی سے 2666 ڈالر پر آ گیا ہے۔ اسی دوران چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 50 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3400 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کمی کی توقع ہے، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔