وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے لبنان سے مدد مانگ لی

وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے لبنان سے مدد مانگ لی

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شام سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے لبنان سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لبنانی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے پاکستانیوں کے شام سے انخلا کیلئے لبنان کے ویزے جاری کرنے کی درخواست کی، شام میں 600 پاکستانی اس وقت موجود ہیں، شام کے تمام ایئرپورٹس بند ہیں۔

وزیراعظم  نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کا شام سے انخلا لبنان کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

 لبنانی وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ شام سے تمام پاکستانیوں کے انخلا کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، 600 ہوں یا زیادہ سب پاکستانیوں کو ویزے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ماڈل جیل، ملک میں بڑھتی سیاسی کشیدگی کے سبب جلد تکمیل کا فیصلہ

دوسری جانب وزیراعظم نے دمشق میں پاکستانی سفارتخانہ کو معلوماتی ڈیسک اور پاکستانیوں سے رابطے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ، انھوں نے حکم دیا کہ ’امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک‘ دفتر خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ، شام اور اس کے ہمسایہ ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں معلوماتی ڈیسک 24 گھنٹے فعال رہیں۔

دریں اثنا سرکاری میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب حاقان فیدان کے ساتھ ’پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا‘ ہے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *