پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین گاڑی مہران مارکیٹ میں کتنی قیمت میں دستیاب ہے؟

پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین گاڑی مہران مارکیٹ میں کتنی قیمت میں دستیاب ہے؟

پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین گاڑی مہران مارکیٹ میں کتنی قیمت میں دستیاب ہے؟ تفصیلات آگئیں۔

ویسے تو مشہور زمانہ سوزوکی مہران کی پروڈکشن 5سال قبل بند ہوچکی ہے تاہم پاکستان میں ابھی تک یہ گاڑی کافی مشہور ہے۔ مہران کار کم خرچ اور کم قیمت ہونے کی وجہ سے شہریوں کیلئے بجٹ دوست گاڑی مانی جاتی ہے۔ مہران کا سفر اس وقت ختم ہوا جب 2019میں سوزوکی کمپنی کی جانب سے آفیشلی مہران کی جگہ آلٹو متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پرانی موٹرسائیکل لائیں اور نئی لے جائیں، پرکشش آفر

سوزوکی نے سال 2012میں اپنی تمام گاڑیوں کو یورو2اسٹینڈرڈ پر منتقل کیا تھا۔جس میں مہران گاڑی بھی شامل تھی۔ مہران سب سے پہلے 1988میں متعارف کروائی گئی تھی اور اس گاڑی نے سوزوکی ایف ایکس کی جگہ لی تھی۔تاہم دہائیوں کے سفر میں اس گاڑی میں بہت کم تبدیلی کی گئی ۔مہران کی 72فیصد پروڈکشن پاکستان میں ہی ہوتی تھی تاہم اس کی قیمت میں ہر سال اضافہ ہوتا گیا۔

آجکل سوزوکی مہران کے 2018-19ماڈلزکی قیمت 14لاکھ سے 16لاکھ کے درمیان ہے۔ جبکہ 2015سے2015تک کے ماڈلز اچھی کنڈیشن میں 10لاکھ کے لگ بھگ میں دستیاب ہیں۔ 2018کے پہلے کے ماڈلز کی قیمت 10لاکھ سے کم رہتی ہے۔

800سی سی مہران فیول ایوریج کی وجہ سے بھی خاص شہرت کی حامل ہے۔یہ گاڑی شہر میں 12سے15کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 16سے18کلومیٹر فی لیٹر ایوریج دیتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *